شادی کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کوفروخت کرنے والا ملزم سکھر سے گرفتار، ایک لڑکی برآمد

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:42

سکھر /ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) سندھ پولیس نے سکھر میں کارروائی کرتے ہوئے لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر فروخت کرنے والا ایک ملزم گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزم کے پاس سے پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہائشی ایک لڑکی بھی برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر سکھر کے علاقے بھوسہ لائن میں ایک گھر پر چھاپہ ماراجہاں گھر میں قید پنجاب کی رہائشی سونیا کو بازیاب کرا لیا گیا جبکہ ملزم سجاد کھوسو فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار کر لیا ہے، ملزم کے قبضے سے بازیاب کرائی گئی لڑکی کا تعلق پنجاب کے علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے ، جسے ملزم نے چار ماہ قبل مبینہ طور پر اغوا کیا تھا اور وہ اسے نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش رکھتا تھا۔

پولیس نے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے بازیاب کرائی گئی لڑکی کے والدین سے رابطے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کے مطابق ملزم سجاد کھوسو موبائل فون کے ذریعے لڑکیوں سے دوستی کرتا ، انہیں شادی کا جھانسہ دیتے اور بعد ازاں انہیں منہ مانگے داموں فروخت کردیتا تھا۔

متعلقہ عنوان :