شمالی وزیرستان ،ْ سکیورٹی فورسز کی گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے ٹکرا گئی ،ْ دو اہلکار شہید

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:42

میرانشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کھجوری چیک پوسٹ سے خوار چیک پوسٹ کی جانب جارہی تھی کہ دھماکے کا شکار ہوگئی۔سیکیورٹی فورسز نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیشی کارروائی شروع کردی ہے۔