لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 8افراد زخمی

فائرنگ بہت شدید تھی ،ْ8 افراد زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے ،ْ ایس ایس پی کوٹلی پاک فوج کی جوابی کارروائی ،ْ بھارتی گنیں خاموش

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:40

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ہندوستانی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ضلع کوٹلی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) چوہدری ذوالقرنین سرفراز نے بتایا کہ بھارتی فورسز نے صبح ساڑھے 6 بجے نکیال سیکٹر پر فائرنگ کا آغاز کیا اور سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوںنے کہاکہ فائرنگ بہت شدید تھی جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔ضلع کوٹلی کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر طارق محمود نے بتایا کہ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے جوابی کارروائی کی جس کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں ۔

متعلقہ عنوان :