گورنر بلو چستان کا قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فا ئر نگ سے پولیس انسپکٹر عبدالسلام کی شہا دت پر دلی رنج وغم کا اظہار

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:40

گورنر بلو چستان کا قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فا ئر نگ سے پولیس ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) گورنر بلو چستان محمد خان اچکزئی نے بدھ کے روز قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فا ئر نگ سے پولیس انسپکٹر عبدالسلام کی شہا دت پر دلی رنج وغم کا اظہار کر تے ہو ئے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ افسوس ناک واقعہ ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے گورنر نے عوام پر زور دیا کہ وہ بحیثیت ذمہ دار شہر ی کسی بھی قسم کے مشکو ک سرگرمی،افراد یا ایشیا ء کی اطلا ع فوری طو ر پر قانون نا فذ کرنے والے اداروں کواطلا ع کریں تاکہ فوری طورپر اس کا سد با ب کیا جا سکے ۔

انہوں نے کہاکہ دینی علما ء و مشا ئخ پر زور دیا کہ وہ اتحاد بین المسلمین و مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے بھر پور کردارادا کریں اور معاشرے میں دین مبین اسلام کی حقیقی تعلیما ت کے مطابق انسانی جان کی حرمت ،امن و یکجہتی کی فضا ء بر قرار رکھنے اور اُخوت ورواداری کا درس دیں ۔گو رنر نے کہا کہ حکومت شہداء کے خاندانوں کے دکھ و تکلیف میں برابر کی شر یک ہے اور مجرموں کو کیفرے کرداد تک پہنچانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں ۔