گو رنر بلوچستان کی سریا ب روڈ پر پولیس کی گاڑی پرہو نیوالے بم دھماکے کی مذمت پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

کو ئٹہ سمیت پو رے صو بے میں دہشتگردی کے ایسے واقعا ت کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقداما ت نا گزیر ہیں،محمد خان اچکزئی

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:40

گو رنر بلوچستان کی  سریا ب روڈ پر پولیس کی گاڑی پرہو نیوالے بم دھماکے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) گو رنر بلو چستان محمد خان اچکزئی نے بدھ کے روز سریا ب روڈ پر پولیس کی گاڑی پرہو نے والے بم دھماکے کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں پر گہر ے رنج وغم کا اظہار کیا انہوں نے کہاکہ کو ئٹہ سمیت پو رے صو بے میں دہشتگردی اور تخریب کاری کے ایسے واقعا ت کی روک تھام کے لئے فوری اور ٹھوس اقداما ت نا گزیر ہیں تاکہ صوبے میں امن و استحکام قائم ہو ۔

انہوں نے قانون نا فذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ شہر میں پبلک ٹرانسپو رٹ اور کا روباری مراکز میں سیکو رٹی مزید سخت کریں اور شر پسند عنا صر پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ فوری طورپر اس کا سدباب کیاجا سکے ،انہوں نے عوام پر زور دیا کہ شر پسند عنا صر بوکھلا ہٹ اور تنائو کا شکا ر ہیں لہذا عوام خو ف وہراس میں مبتلا ہو نے کی بجائے اعتماد اور حوصلہ سے رہیں کیونکہ قانون نا فذ کرنے والے ادارے پوری تندہی سے دہشت گردی کی تہہ تک پہنچنے اور ہر قسم کی تخریب کا ری میں ملو ث عنا صر کے قلع قمع کیلئے سر گرم عمل ہے اور اس سلسلے میں ہماری فور سز نے بڑی کا میا بیاں حاصل کی ہیں انہوںنے دھماکے میں زخمی ہو نے والے اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھا نے کی ہد ایت کی ۔

(جاری ہے)

دھماکہ میں شہید ہونے والے افراد کے لو احقین سے تعز یت اور زخمیوں کی جلد صحت یا بی کیلئے دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :