جعفرآباد،ملک دشمن قوتوں کو سی پیک اور بلوچستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ،رنگ زیب عالمگیر مگسی

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:38

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) ڈسٹرکٹ چیئرمین جھل مگسی نوابزادہ اورنگ زیب عالمگیر مگسی نے کہا ہے کہ کچھ ملک دشمن قوتوں کو سی پیک اور بلوچستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی اس لئے وہ دہشت گردانہ کارروائیاں کر کے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں تاہم انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ بلوچ قوم صوبائی حکومت اور مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف ایک پیج پر متفق ہیں پہلے جھل مگسی کے علاقے فتح پور میں نہتے لوگوں کو انتہائی بزدلی سے نشانہ بنایا گیا اب کوئٹہ میں پولیس کو ٹارگٹ کیا گیا ان واقیات کی سختی سے مزمت کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے تناظر میں وہ صوبے کی تمام سیاسی و مزہبی جماعتوں سے صوبے اور ملک کے وسیع تر مفاد میں یہ اپیل کریں گے کہ وہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے اس پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں آئے روز بلوچستان کے مختلف علاقوں سے دہشت گردی کیلئے مواد اور آلات کا پکڑا جانا ہم سے دشمن کی جانب سے اعلان جنگ کے مترادف ہے اس کا عوامی حلقوں کو بھی نوٹس لینا چاہئے جب تک دہشت گردوں ان کے سہولت کاروں اور ان کے نظریاتی سپوٹرز کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جائے گا اس وقت تک ہمارے معصوم عوام ادارے اور فورسز دہشت گردی کا شکار ہوتے رہیںگے ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ میڈیا ہائوسز کی توجہ بھی اس جانب مبذول کرائیں گے کہ وہ اپنا ائیر ٹائم مخصوص طبقوں اور مخصوص خاندانوں کے مفادات اور حرکات سے ہٹا کر اصل قومی ایشوز دہشت گردی کے خلاف اور عوامی مسائل پر مرکوز کریں ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچ عوام نے ہر قسم کی دہشت گردی کو مسترد کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :