کو ئٹہ بم دھما کے میں شہید ہو نیوالے 6پولیس اہلکا روں کی نماز جنازہ پو لیس لائن کو ئٹہ میں ادا کر دی

وزیر اعلیٰ بلو چستان ،صو بائی وزراء، کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجو ہ ودیگر نے نماز جناز ہ میں شر کت کی

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:37

کو ئٹہ بم دھما کے میں شہید ہو نیوالے 6پولیس اہلکا روں کی نماز جنازہ پو ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) کو ئٹہ بم دھما کے میں شہید ہو نے والے چھ پولیس اہلکا روں کی نماز جنازہ پو لیس لائن کو ئٹہ میں ادا کر دی گئی وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری ،صو بائی وزراء، کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجو ہ، جنرل آفیسرز ،آئی جی پولیس ،آئی جی ایف سی اور دیگر سول و عسکری حکام نے نماز جناز ہ میں شر کت کی۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر شہدا کے ورثاء سے بات چیت کر تے ہو ئے وزیر اعلیٰ نے ان کے عزم وحو صلے کو سراہا اور انہیں یقین دلا یا کہ دہشت گردوںکو کیفر کردار تک پہنچانے میں کو ئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ صو بے کے عوام اور حکومت لو احقین کے غم میں برابر کے شر یک ہیں اور انہیں تنہا نہیں چھو ڑا جائے گا۔ انہوں نے اس مو قع پر آئی جی پولیس کو شہدا کے لو احقین کی مالی معا ونت اور خا ندان کے ایک فرد کو ملازمت کی فراہمی کے کیس فوری طورپر تیار کرنے کی ہد ایت کی۔ شہدا کے لو احقین نے کہا کہ دہشت گرد ان کے حو صلے پست نہیں کر سکتے حکومت دہشت گرد وں کے خاتمے کو جلد ازجلد یقینی بنائے ۔

متعلقہ عنوان :