سبی، جناح روڈ پر دن دیہاڑئے جیولر کی دکان کو تین نامعلوم ڈاکوئوں نے لوٹ لیا

مزاحمت پر دکان مالک شدید زخمی ،ڈاکو آسانی کیساتھ فرار ،تاجر برادری نے احتجاجاًکاروباری مراکز بند کرکے شٹرڈائون ہڑتال کردی

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:37

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) جناح روڈ پر دن دیہاڑئے جیولر کی دوکان کو تین نامعلوم ڈاکوئوں نے لوٹ لیا،مذاحمت پر دوکان مالک شدید زخمی ،ڈاکو آسانی کے ساتھ فرار ،تاجر برادری نے احتجاجاًکاروباری مراکز بند کرکے شٹرڈائون ہڑتال کردی،پریس کلب اور سٹی تھانہ کے سامنے تاجر برادری سیاسی سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کا احتجاجی دھرنا و مظاہرہ،سٹی پولیس کے خلاف شدید نعرئے بازی، شہرمیں تین روزتک مکمل شٹر ڈائون ہڑتال ہوگی،مرکزی انجمن تاجران بلوچستان،تفصیلات کے مطابق سبی شہر کے مصروف ترین تجارتی مرکز جناح روڈ پر دن دیہاڑئے تین نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے جیولر کی دوکان کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا جبکہ مذاحمت پر دوکان مالک سیٹھ سیرومل کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور ڈکیتی کی واردات میں لاکھوں روپے کے طلائی زیوارات اور قیمتی موبائل نامعلوم ڈاکو لوٹ کر آسانی کے ساتھ فرار ہوگئے جبکہ زخمی کو رکشہ کے ذریعے طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے زخمی کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث کوئٹہ منتقل کردیا ،ڈکیتی کی واردات کی اطلاع ملتے ہی انجمن تاجران کے صدر میر طارق حمید بنگلزئی،چیئرمین میر امداد باروزئی،مرکزی انجمن تاجران بلوچستان ضلع سبی کے صدر منظور احمد مری ،بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے رہنماء ٹکری اسلم جتوئی،پشتونخوا میپ کے رہنماے سید نوراحمد شاہ خجک،سبی یوتھ اتحاد کے چیئرمین سردارزادہ ابراہیم باروزئی،شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین طارق شاہ کہیری ، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر میر مظفر نذر ابڑو سمیت مختلف سیاسی سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندئے موقع پر پہنچ گئے جبکہ انجمن تاجران نے احتجاجاً شہر بھر کے تمام چھوٹے بڑئے کاروباری مراکز کو بند کرکے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف شٹر ڈائون ہڑتال کی جبکہ احتجاجی ریلی اور پریس کلب اور سٹی تھانے کے سامنے احتجاجی دھرنا و مظاہرہ بھی کیا گیا اس موقع پر مقررین نے کہا کہ سبی پولیس نے شہریون کو ڈاکوئو ں اور لٹیروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جبکہ مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کی جانب سے شہر میں تین روز تک کاروباری مراکز بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے اور جب تک ایس ایس پی سبی اور ڈپٹی کمشنر سبی کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا تب تک احتجاج جاری رکھا جائے گا ،آئی جی پولیس بلوچستان کو چاہیے کہ وہ سبی میں ہونے والی ڈکیتیوں اوربدامنی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار پولیس افسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں اور شہریوں سمیت تاجر برادری کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیںانہوں نے کہاکہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او کو فوراً معطل کیا جائے جبکہ ڈاکوئوں کی گرفتاری کویقینی بناکر انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :