ایبٹ آباد ،ْاسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر عیسائی میاں بیوی نے اسلام قبول کر لیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:28

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) عیسائیت سے تائب میاں بیوی نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا۔ علامہ اقبال ٹائون جامع مسجد جوہر توحید منڈیاں میں بھرے مجمع میں مولانا معروف نے کلمہ طیبہ پڑھا کر انہیں دائرہ اسلام میں داخل کیا۔

(جاری ہے)

حیدر آباد کے رہائشی جوڑے کے اسلام کے آفاقی مذہب میں داخل ہونے پر مجمع میں موجود فرزندان توحید کی آنکھیں اشکبار ہوگئیں۔ نو مسلم میاں بیوی نے ایبٹ آباد میں ہی سکونت اختیار کر لی ہے۔ اس موقع پر مولانا معروف نے نومسلم میاں بیوی کی استقامت اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے دعا بھی کروائی۔

متعلقہ عنوان :