وزیراعلیٰ شہبازشریف کی کوئٹہ میں پولیس گاڑی پر حملے کی مذمت

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:26

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی کوئٹہ میں پولیس گاڑی پر حملے کی مذمت
لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کوئٹہ کے علاقے نیو سریاب پر پولیس کی گاڑی پر حملے کی شدید الفاظ میں سخت مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے اس افسوسناک واقعہ میں پولیس اہلکاروں سمیت دیگرافراد کے جاں بحق ہونے پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افرادکے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دھماکے میں زخمی ہونیوالے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔دہشت گرد پاک دھرتی کا ناسور ہیں اور اس ناسور کو اتحاد اور اتفاق کی قوت سے ہمیشہ کیلئے ختم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :