وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس ،ٹی ایچ کیوہسپتال رائیونڈ میں حاملہ خاتون کو داخل نہ کرنے کے واقعہ کی رپورٹ پیش

غریب حاملہ خاتون کو اس کے حق سے محروم کر کے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا گیا، شہباز شریف وزیراعلیٰ کا خاتون کو ہسپتال میں علاج معالجہ مہیا نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:26

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس ،ٹی ایچ کیوہسپتال رائیونڈ میں حاملہ خاتون ..
لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال رائیونڈ میں حاملہ خاتون کو داخل نہ کرنے اور ڈلیوری باہر ہونے کے واقعہ کی رپورٹ پیش کی گئی-وزیراعلی شہبازشریف نے حاملہ خاتون کو ہسپتال میں علاج معالجہ مہیا نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہارکیا -وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غریب حاملہ خاتون کو اس کے حق سے محروم کر کے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا گیاہے - ذمہ داروں کو اپنے کئے کی ضرور سزا ملے گی-وزیراعلی نے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کاحکم دیا-انہوںنے کہاکہ میںنے 6مرتبہ اس ہسپتال کا دورہ کیا -وزراء صحت اور سیکرٹریز صحت نے بھی دورے کئے لیکن اس کے باوجود معاملات صحیح ڈگر پر نہیںآئے -انہوںنے کہاکہ اربوںروپے کے وسائل دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے دئیے گئے ہیں اس لئے نہیں کہ غریب مریضہ کو ہسپتال میں بروقت علاج معالجہ ہی میسر نہ ہو- غریب مریضہ کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ انتہائی افسوسناک ہے -انہوںنے کہاکہ محکمہ صحت کا موثر مانیٹرنگ کا نظام ہوتا تو یہ واقعہ پیش نہ آتا-میں اللہ تعالی اور عوام کو جوابدہ ہوںاورعوام نے جو ذمہ داری مجھے دی ہے اسے نبھانا میرا فرض ہے -اس افسوسناک واقعہ نے موجودہ نظام کی خامیوں کو بھی بے نقاب کیا ہے -صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر ،سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن و سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ، سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ کیئر اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :