ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹر نصراللہ خان چدھڑ کو سیالکوٹ تبدیل کر دیا گیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:22

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹر نصراللہ خان چدھڑ کو سیالکوٹ تبدیل کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب نے نصراللہ خان کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی سی ٹیچر سید آل رضا رضوی نے صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو تحریری طور پر مذکورہ افسر کی سنگین بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی تھی جس پر سیکرٹری ایجوکیشن نے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی ٹیم سے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

نصراللہ خان چدھڑ کے تبادلے سے محکمہ تعلیم میں جو کھینچا تانی ہورہی تھی اس کے خاتمے میں مدد ملے گی۔نصراللہ خان چدھڑ کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ ایلیمنٹری سیالکوٹ تعینات کیاگیاہے جبکہ چکوال میں ان کی جگہ پر ابھی تک کوئی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی۔