فوڈ پوائنٹس پر صفائی اور معیاری اشیاء کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر چکوال

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:22

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ ہوٹلوں، بیکریوں، ریسٹورانٹس اور فوڈ پوائنٹس پر صفائی ستھرائی اور معیاری اشیاء کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ خوردونوش کی اشیاء میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مقرر کردہ سٹینڈرڈ کو اپنا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز ڈی سی آفس میں فوڈ اتھارٹی پنجاب انجمن تاجران ضلع چکوال، بیکری، ریسٹورانٹ ، ہوٹل اور فوڈ پوائنٹ مالکان کیساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں اے ڈی سی جی چکوال شجاع قطب بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن فوڈ اتھارٹی پنجاب زاہد کامران، ڈسٹرکٹ فوڈ سیفٹی آفیسر محمد امتیاز چکوال، تلہ گنگ ،چوآسیدنشاہ ، کلر کہار کے انجمن تاجران کے نمائندوں، بیکری، ہوٹلوں اور فوڈ پوائنٹس کے مالکان بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی آپریشن زاہد کامران نے کہا کہ پنجاب اتھارٹی نے صوبے کے دیگر شہروں کی طرح ضلع چکوال میں کام شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے انجمن تاجران، ہوٹل ریسٹورانٹ، بیکریز، فوڈ مالکان اور دکاندار حضرات کو واضع کیا کہ کھانے پینے کی اشیاء اور تیاری کی جگہوں پر گندگی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کھانے پینے کی اشیاء کی تیاری اور اس کی خریدو فروخت کے حوالے سے سٹینڈرڈ مہیا کیا جا رہا ہے جس کو فالو کرنے میں آپ کی بھلائی ہے، شرکاء اجلاس میں انجمن تاجران اور دیگر نے فوڈ اتھارٹی پنجاب کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔