حسن علی نے 27سال پرانا ملکی ون ڈے ریکارڈ توڑ ڈالا

کم ترین میچز میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرنے والے پاکستانی بائولر بننے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا حسن علی رواں برس اںٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باولر بھی بن گئے

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:22

حسن علی نے 27سال پرانا ملکی ون ڈے ریکارڈ توڑ ڈالا
ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) قومی ٹیم کے سٹا ر فاسٹ بائولر حسن علی نے سری لنکا کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران 27سال پرانا ملکی ون ڈے ریکارڈ توڑڈالا۔23سالہ حسن علی نے لنکن بلے باز دننجیا کو وکٹوں کے پیچھے سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کروا کر محض 24ون ڈے میچز میں 50وکٹیں مکمل کرکے کم ترین میچز میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرنے والے پاکستانی بائولر بننے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل لیجنڈری فاسٹ بائولر وقار یونس نے 1990ئ میں محض27میچز میں 50وکٹیں حاصل کرکے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔حسن علی تیز ترین 50ون ڈے شکار مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بائولر بھی بن گئے ہیں۔اس فہرست میں ثقلین مشتاق28میچز میں 50وکٹیں لیکر تیسرے جب کہ شعیب اختر اور رانا نوید الحسن29میچز میں یہ کارنامہ سر انجام دے کر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ دوسری جانب سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی حسن علی نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔ حسن علی نے سری لنکن بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑاتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ حسن علی رواں برس 37 وکٹیں حاصل کرکے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باولرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :