اس بار مظلوم انصاف کے لیے سڑکوں پر آئے تو قصاص لیے بغیر گھروں کو نہیں لوٹیں گے،نواز،شہباز میں کوئی فرق نہیں، طاہر القادری
بدھ 18 اکتوبر 2017 22:19
(جاری ہے)
جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ اس لیے پبلک نہیں ہونے دی جارہی کیونکہ رپورٹ میں قاتلوں کے نام اور پتے درج ہیں۔ حکومتی اپیل میں شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء سے وعدہ کیا گیا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو گی مگر یہ وعدہ پورا نہیں ہو رہا ، قاتل برادران اپنے وکلاء کو عدالت سے تعاون نہ کرنے کی فیس دیتے ہیں۔
پنجاب کے سرکاری وسائل مظلوموں کو انصاف دینے کی بجائے قاتلوں کو بچانے پر خرچ ہورہے ہیں،طاقتور کے ظلم کا شکار مظلوموں کو انصاف دینا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے مگر موجودہ نام نہاد جمہوری حکمران انصاف کے راستے کی سب سے بڑی دیوار بنے ہوئے ہیں۔ اس بار مظلوم انصاف کے لیے سڑکوں پر آئے تو قصاص لیے بغیر گھروں کو نہیں لوٹیں گے۔ سربراہ عوامی تحریک نے وکلاء رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کے ضمن میں سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف حکومتی اپیل پر فیصلے کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا کہا گیا تھا مگر حکومتی وکلاء حیلوں ہتھکنڈوں سے لمبی لمبی تاریخیں لے کر روایتی تاخیر ہتھکنڈے اختیار کررہے ہیں ،عدالت قاتلوں کو کسی قسم کا ریلیف نہ دے، مظلوموں اور مقتولوں کی بات سنی جائے۔انصاف میں تاخیر کے باعث کارکنوں میں اضطراب اور اشتعال بڑھ رہا ہے ہم نے کبھی قانون ہاتھ میں نہیں لیا، انصاف کے لیے قانونی راستہ اختیار کیا ہے جبکہ دوسری طرف قاتل حکمرانوں نے ہمیشہ قانون ہاتھ میں لیا اور انصاف کا قتل عام کیا،اب بھی وہ قدم قدم پر عدالت اور اس کے فیصلوں کا مذاق اڑا رہے ہیں، حکمرانوں کے اس فاشسٹ رویے کے باعث لاقانونیت کا کلچر پروان چڑھ رہا ہے۔ ملکی اداروں کو اس پر سنجیدہ کردار ادا کرنا ہو گا۔فیصلوں میں جتنی تاخیر ہو گی نقصان اتنا زیادہ ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
-
صدر زرداری کے ویڑن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، شازیہ مری
-
آصف زرداری، نواز شریف، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، نیب سے رپورٹ طلب
-
فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بری
-
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.