چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر)سردار محمد رضا کا صوبائی الیکشن کمشنر پیر مقبول احمد سے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) چیف الیکشن کمشنرآف پاکستان جسٹس (ر)سردار محمد رضا نے صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا پیر مقبول احمد سے ان کے والد کی وفات تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا پیر مقبول احمد کے والد انتقال کرگئے ،جن کا نماز جنازہ ان کے آبائی گاوں پتی کلاں تخت بھائی میں ادا کیا گیا نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،چیف الیکشن کمشنرآف پاکستان جسٹس (ر)سردار محمد رضا نے پیر مقبول احمد سے ان کے والد کے وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :