وفاقی کابینہ کی کنٹرول لائن پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت ،زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا

کابینہ اجلاس میں معاشی میدان میں نمایاں کامیابیوں پروزیر خزانہ اسحاق ڈار کی تعریف اقتصادی ترقی کی 5.3فیصد شرح دس سال میں بلند ترین ہے ، عالمی بینک نے بھی اس کی توثیق کی ہے،وزیراعظم

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:16

وفاقی کابینہ کی کنٹرول لائن پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت ،زخمی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وفاقی کابینہ نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت اورزخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی ،اجلاس میں کابینہ کی معاشی میدان میں نمایاں کامیابیوں پر اسحاق ڈار کی تعریف کی گئی اور کہا گیا کہ اقتصادی ترقی کی 5.3فیصد شرح دس سال میں بلند ترین ہے ،اقتصادی ترقی کی عالمی بینک نے بھی توثیق کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی اور بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی ۔اس کیساتھ کوئٹہ اور کرم ایجنسی میں دہشت گرد حملوں میں جاں بحق افراد کیلئے بھی دعا کی گئی ۔اجلاس میں کابینہ کی معاشی میدان میں نمایاں کامیابیوں پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی تعریف کی گئی اور کہا گیا کہ اقتصادی ترقی کی 5.3فیصد شرح دس سال میں بلند ترین ہے ۔اقتصادی ترقی کی عالمی بینک نے بھی توثیق کی ہے ۔