حکومت پنجاب کاشتکاروں کی مشکلات کے ازالہ کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے،ڈپٹی کمشنر

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:16

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) حکومت پنجاب کاشتکاروں کی مشکلات کے ازالہ کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے مرکز کی سطح سے لے کر صوبائی سطح تک محکمہ زراعت کے افسران و اہلکاران کاشتکاروں کی راہنمائی اور جدید طریقہ کاشت کاری کے فروغ کے لئے جو اقدامات کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے ایگریکلچر ایڈوائزی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمر جاوید ،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز،کسان اتحاد کے نمائندہ میاں فاروق سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا کہ زرعی معیشت کی بہتری براہ راست کسا ن کی خوشحالی سے وابستہ ہے۔

(جاری ہے)

ا س موقع پر زمین کے تجزیہ کے پراجیکٹ ،پختہ کھالوں کے منصوبہ جات ،ٹنل فارمنگ ،ڈرپ اری گیشن ،کاشتکاروں کو سبسڈی پر لیزر لینڈ لیولر کی فراہمی اور لائیو سٹاک کی جانب سے کاشتکاروں اور مویشی پال حضرات کو مفت ویکسیئن لگانے اور کرم کش ادویات کی مفت فراہمی کے منصوبوں سے متعلق کار کردگی زیر بحث آئی ۔

ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا کہ تمام سرکاری محکمے زرعی سیکٹر کی ترقی کیلئے مربوط کاوشوں کو بڑھاوا دیں کاشتکاروں اور مویشی پال حضرات کی فلاح و بہبود کے لئے جاری منصوبوںسے متعلق متعلقہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی کے لئے فارمرز ڈے اور سیمینارز منعقد کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام پراجیکٹس میں شفافیت اور میرٹ کو اولین ترجیح اور لوگوں کی شکایات کے ازالہ کے لئے افسران دلچسپی سے کام لیں ۔اجلاس میں شوگر ملز کی جانب سے گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی ،کولڈ سٹوریج کے مقررہ کردہ کرایوں پر عمل در آمد ،محکمہ انہارا ور جنگلات کی سکیموں سے متعلق احکامات جاری کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :