ملک میںامن کی بحالی حکومت اور پاک فوج کا تاریخی کارنامہ ہے،چوہدری محمد جعفر اقبال

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:16

رحیم یار خان۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر و مرکزی سینئر رہنما چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خوبصورتی کے حوالہ سے جنت نظیر ہے ، شمالی علاقہ جات کا قدرتی حسن سیاحوں کے دل موہ لیتا ہے ، سوات سمیت دیگر تفریحی مقامات پر امن بحالی کے لئے مسلم لیگ(ن) کی حکومت اور پاک فوج کا تاریخی کارنامہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاح فریاد علی اختر سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ سیاحت کرنیوالے ان مقامات کو دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ اجاگر کریں۔اس موقع پررحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے سیاح اور ٹریول رائٹر فریاد علی اختر نے کہا کہ میں اپنی زندگی کی43سال شمالی علاقہ جات کی تشہیر و ترویج کے لئے وقف اور دنیا بھر میں پاکستانی خوبصورتی کو اجاگر کرنے میں کردار اد اکیا جس پر حکومت پاکستان کی جانب سے مجھے ایوارڈ سے نوازا جانا اس ضلع کے لئے اعزاز کی بات ہے۔اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ(ن)میاں خالد شاہین، چوہدری سلطان بندیشہ سمیت دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :