حکومت میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے بلند ترین، پائیدار اور شمولیتی اقتصادی گروتھ پر توجہ دے رہی ہے،

پاکستان کی ایکسٹرنل فنانسنگ ضروریات پائیدار سطح پر ہیں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اجلاس سے خطاب

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:16

حکومت میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے بلند ترین، پائیدار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے بلند ترین، پائیدار اور شمولیتی اقتصادی گروتھ پر توجہ دے رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ قبل ازیںگورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کو گزشتہ چار سال کے دوران حاصل کردہ اقتصادی استحکام کو برقرار رکھنے اور اقتصادی ترقی کی بلند ترین شرح حاصل کرنے سے متعلق حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا تھا۔

وفاقی وزیرکو عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے حالیہ اجلاسوں میں پاکستانی وفد کی شرکت سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ عالمی بینک اور آئی ایم ایف کو پاکستان نے آگاہ کیا تھا کہ حکومت گزشتہ چار سال کے دوران حاصل کردہ اقتصادی استحکام کو برقرار رکھنے اور اقتصادی گروتھ کی بلند ترین شرح کو حاصل کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اجلاسوں کے دوران پی ایم پیکج برائے ایکسپورٹرز اور پالیسی آپشنز سمیت حالیہ اکائونٹ خسارے پر قابو پانے اور ایکسٹرنل اکائونٹ پوزیشن مستحکم کرنے سے متعلق حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ فنانس سیکرٹری شاہد محمود نے وفاقی وزیر خزانہ کو سالانہ اجلاس کے دوران عالمی بنک کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر عالمی بنک کیساتھ اقتصادی اصلاحات کو تیز کرنے اور بنک کے تعاون سے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت سے متعلق سالانہ اجلاسوں کے موقع پر وفد نے ریٹنگ ایجنسیوں،بینکوں اور سرمایہ کاروں سے بھی مفید ملاقاتیں کیں۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سالانہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی شرکت پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں پاکستانی ایکسٹرنل فنانسنگ ضروریات سے متعلق عالمی بینک کی وضاحت کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے بلند ترین،پائیدار اور شمولیتی اقتصادی گروتھ پر توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایکسٹرنل فنانسنگ ضروریات پائیدار سطح پر ہیں اور توقع ہے کہ بیرونی ترسیلات واجبات کی ادائیگیوں کیلئے کافی ہونگی۔

متعلقہ عنوان :