ایلیٹ گروپ کی جانب سے فرضی مشق کے دؤران ایک دہشتگرد کو موقع پر گرفتارکرنے کا عملی مظاہرہ

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:14

راولپنڈی18اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء)ایس ایس پی ایلیٹ عبدالرحیم کی ہدایت پر دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے ایلیٹ گروپ کی جانب سے فرضی مشق کی گئی جس میں ایک دہشتگرد کو موقع پر گرفتار کرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ایلیٹ گروپ کے سب انسپیکٹر عمار حیدر کی نگرانی میں دھشتگردی سے نمٹنے اور دہشگردوں کو گرفتار کرنے کے لئے چکلا لہ ریلوے اسٹیشن پر فرضی مشق کی گئی جس میں سپیشل ایلیٹ گروپ کے کمانڈوز،بم ڈسپوزیبل سکواڈ،شعبہ برائے انسداد دہشگردی، ریسکیو1122،کرائم سین ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کے نوجوانوں نے شرکت کی۔

فرضی مشق میں اسپیشل ایلیٹ گرو پ کے کمانڈوز نے اچانک آکر ریلوے اسٹیشن پر کاروائی کر کے دہشتگرد کو قابو کیا ،اس دوران انہوں نے نعرہ تکبیر، اللہ اکبر کی صدائیں لگائیں اور انتہائی مہارت کے ساتھ دہشتگرد کو پکڑا گیا۔