آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم صدا الرحمن نے چین میں ہونے والی ورکشاپ میں ہزارہ یونیورسٹی کی نمائندگی کی

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:14

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم صداالرحمن نے چین میں ہونے والی آئی ٹی ورکشاپ ’’سیڈ فار دی فیوچر‘‘ میں شرکت کرتے ہوئے ہزارہ یونیورسٹی کی نمائندگی کی۔ تفصیلات کے مطابق 13 سے 26 مئی 2017ء تک منعقد ہونے والی ورکشاپ میں ملک بھر کی 15 یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی جس میں ہزارہ یونیورسٹی سمیت صوبہ خیبر پختونخوا کی دیگر چار یونیورسٹیاںشامل تھیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم صدا الرحمن کی بین الاقوامی آئی ٹی کانفرنس میں شرکت کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے نوجوان طالب علم کی ٹیکنالوجی کانفرنس میں شرکت نہ صرف ہزارہ یونیورسٹی بلکہ ملک بھر کیلئے نہایت خوشی کا باعث ہے، اس طرح کی کانفرنس میں شرکت اس بات کی بھی غمازی کرتی ہے کہ ہمارے نوجوان طلباء قابلیت اور مہارت میں کسی بھی ترقی یافتہ ملک سے پیچھے نہیں اور موقع ملنے پر وہ اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :