ڈپٹی کمشنر ہری پور (کل) اے سی آفس غازی میں کھلی کچہری لگائیں گے

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:14

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور (کل) جمعرات کو غازی میں کھلی کچہری لگائیں گے۔ اے سی آفس غازی کے سامنے کھلی کچہری لگائی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈی سی ہری پور سید فیاض شاہ (آج) جمعرات 19 اکتوبر کو دن ایک بجے اے سی آفس غازی کے سامنے کھلی کچہری لگائیں گے جس میں ڈی سی ہری پور کو عوامی مسائل سے آگاہ کیا جائے گا۔ ضلع بھر کے مختلف محکموں کے افسران کو کھلی کچہری میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔