ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ہزارہ کی مانسہرہ میں ٹریفک پولیس کے ہمراہ کارروائی

زائد المعیاد روٹ پرمٹ اور زائد کرایوں کی وصولی پر 52 گاڑیوں کے چالان، 25 ہزار قومی خزانہ میں جمع کروا دیئے

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:14

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ہزارہ نے مانسہرہ میں ٹریفک پولیس کے ہمراہ کارروائی کر کے زائد المعیاد روٹ پرمٹ اور زائد کرایوں کی وصولی پر 52 گاڑیوں کے چالان کر کے 25 ہزار روپے قومی خزانہ میں جمع کروا دیئے۔

(جاری ہے)

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ہزارہ نے سیکرٹری عنصر محمود کی ہدایت پر ضلع مانسہرہ میں ٹریفک پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے زائد المعیاد روٹ مرمٹ رکھنے اور مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے 52 ٹرانسپورٹرز پر بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے 25 ہزار روپے قومی خزانہ میں جمع کروا دیئے جبکہ زائد المعیاد روٹ پرمٹ کے حامل ٹرانسپورٹرز کو وارننگ جاری کی گئی کہ وہ فوری طور پر اپنا روٹ مرمٹ قانونی شرائط پوری کر کے تجدید کروائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :