کھوکھر میرا میں چاول کی بوریاں چوریاں کرنے والا 4 رکنی چور گروہ گرفتار

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:14

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) کھوکھر میرا میں چاول کی بوریاں چوریاں کرنے والے 4 رکنی چور گروہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق کھوکھر میرا میں ارشد نامی شخص کے چاولوں کے گودام میں 23 بوریاں چوری ہو چکی تھی جس کی رپورٹ تھانہ حویلیاں میں درج کی گئی۔ پولیس نے تفتیش کے دوران 4 رکنی چور گروہ کے ملزمان ظفر علی ولد گل ولی، صادق ولد عبدالرحمن، امیر افسر ولد نصر الله علی، اسد ولد بختاور اور محمد قیوم کو گرفتار کر کے چاول کی بوریاں برآمد کر لیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ حویلیاں میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :