احتساب عدالت کے جج کی جانب سے اسلام اباد انتظامنیہ کو فل پروف سیکورٹی کے لیے خط

بدھ 18 اکتوبر 2017 20:51

احتساب عدالت کے جج کی جانب سے اسلام اباد انتظامنیہ کو فل پروف سیکورٹی ..
اسلام آباد: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2017ء) مریم نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے حوالے سے حتساب عدالت کے جج نے اسلام آباد انتظامیہ کو سیکیورٹی کیلیے خط لکھ دیا، تفصیلات کے مطابق جج محمد بشیر نے انتظامیہ کو فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کیں ہیں تاہم جج کی جانب سے ہدایت جاری کی گئیں ہیں کہ عدالت میں سیاسی کارکنوں اورسیاسی وکلا کے داخلے پر پابندی لگائی جائے جبکہ وکیل صفائی کو وکلا اور موکل سمیت 15 افراد کے نام دینے کی ہدایت بھی کی ہے واضح رہے کہ مریم نوازشریف اور کیپٹن (ر) صفدر کی گزشتہ پیشی پر وکلاء اور پولیس کے مابین شدید ہنگامہ آرائی ہوگئی تھی جس کے باعث متعدد وکلاء زخمی بھی ہوئے تھے۔