کوٹھیالہ میں رشتہ کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم، آہنی ہتھیار کے وار سے نوجوان شدید زخمی

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:12

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) شیروان کے علاقہ کوٹھیالہ میں رشتہ تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم کے دوران آہنی ہتھیار کے وار سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا ہے، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ شیروان کی حدود کوٹھیالہ مصر میں رشتہ کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ گل زین ولد خان محمد نے آہنی ہتھیار کے وار سے عثمان ولد سلیمان کو شدیدزخمی کردیا۔ زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتش اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :