کوٹھیالہ کا رہائشی 21 سالہ نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:12

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) کوٹھیالہ کا رہائشی 21 سالہ نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا ہے۔ لاپتہ نوجوان کے اہل خانہ نے کوٹھیالہ چوکی میں اطلاعی رپورٹ درج کروا دی ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ شیروان کی حدود کوٹھیالہ کے رہائشی جہانگیر شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ تین روز قبل اس کا 21 سال بھانجہ رضوان شاہ ولد مہربان شاہ گھر سے کسی کام کے سلسلہ میں باہر گیا تھا، تین دن گذر جانے کے بعد تاحال گھر واپس نہیں آیا۔ اہلیان خانہ نوجوان کی پراسرار گمشدگی پر پریشان ہیں۔ کوٹھیالہ چوکی میں پولیس نے اطلاعی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔