Live Updates

تحریک انصاف کے تحصیل نائب ناظم اور ان کے بھائی کی ساتھیوں کے ہمراہ پولیس کی موجودگی میں ہوائی فائرنگ

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:12

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف کے تحصیل نائب ناظم اور ان کے بھائی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس کی موجودگی میں علاقہ مکینوں پر ہوائی فائرنگ کی ہے۔ علاقہ مکینوں کی درخواست پر تھانہ خانپور میں زیر دفعہ506 مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خانپور کے نواحی علاقہ کھوئی میرا میں احسن شاہ عرف مٹھا شاہ اور محسن شاہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمرا ہوائی فائرنگ کر کے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیلایا ہے، کھوئی میرا کے عوام نے اے سی ہری پور کو شکایت کی تھی کہ احسن شاہ عرف مٹھا شاہ ان کے علاقہ میں کرش پلانٹ لگانا چاہتے ہیں جس سے علاقہ کی عوام کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے۔

خاتون اسسٹنٹ کمشنر ہری پور نے موقع کا جائزہ لیا اور وہ واپس چلی گئیں۔ تحصیل نائب ناظم نے بعد ازاں اپنے بھائی اور ساتھیوں کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کر کے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلایا۔ تھانہ خانپور میں تحصیل نائب ناظم احسن علی شاہ عرف مٹھا شاہ اور اس کے بھائی محسن شاہ کے خلاف زیر دفعہ 506 کے تحت مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات