تربیلا بجلی گھر کے 5 یونٹ بند ہو گئے، 9 یونٹ 624 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، شعبہ تعلقات عامہ تربیلا ڈیم

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:12

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) تربیلا بجلی گھر کے پانچ یونٹ بند ہو گئے ہیں۔ تربیلا بجلی گھر کی کل پیدوار 3478 میگاواٹ ہے جو انتہائی کم سطح پر آ گئی ہے۔ تربیلا جھیل کے آبی ذخائرمیں کمی کے باعث تربیلا بجلی گھر کے 5 یونٹ بند ہو گئے ہیں جبکہ بجلی کی پیدوار بھی انتہائی کم ہو گئی ہے، لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

تربیلاجھیل میں پانی کی آمد میں کمی کے باعث گنجائش 66 فٹ تک کم ہو گئی ہے، جھیل میں پانی کی سطح 1484.45 فٹ ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق تربیلا جھیل میں گذشتہ روز 34200 کیوسک فٹ پانی کی آمد ریکارڈ کی گئی، پانی کی آمد میں کمی کی وجہ سے اخراج بھی کم کر دیا گیا ہے جبکہ تربیلا جھیل سے 40000 کیوسک فٹ پانی سپل ویز کے ذریعہ دریائے سندھ اور غازی بھروتھا نہرمیں چھوڑا جا رہا ہے۔

تربیلا بجلی گھر کے 9 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جن کے ذریعہ 624 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، 5 پیداواری یونٹ بند پڑے ہیں۔ تربیلا جھیل میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ ہے۔ تربیلا جھیل میں پانی کی سطح تیزی سے کم ہونے کے باعث بجلی کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے جو آنے والے دنوں میں لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ کا باعث بنے گی۔

متعلقہ عنوان :