کینٹ اور میر پور پولیس منظم موٹر سائیکل چور گروہ کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو گئی

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:12

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) کینٹ اور میر پور پولیس منظم موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ متاثرہ افراد کے مطابق ایبٹ آباد کے تھانہ میرپور اور تھانہ کینٹ سے ملحقہ علاقوں سے گذشتہ ایک ماہ کے دوران 70 سے زائد موٹر سائیکل چوری ہوئے ہیں۔ پولیس ترجمان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایک ماہ کے دوران صرف ایک موٹر سائیکل چوری ہوا ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ افراد کے مطابق دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوز صاحبان موٹر سائیکل چوریوں کے مقدمات درج نہیں کر رہے ہیں، صرف روزنامچہ میں اندراج کیا جا رہا ہے۔ ڈی پی او ایبٹ آباد کا ترجمان بھی پولیس اور ڈی پی او کی کارکردگی میڈیا کے سامنے لانے تک محدود ہے۔ ڈی آئی جی ہزارہ کو منظم موٹر سائیکل چور گروہ کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او ایبٹ آباد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد کو متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو موٹر سائیکل چوریوں کے مقدمات کا اندراج کرنے کا پابند اور منظم چور گروہ کی فوری گرفتاری کیلئے ٹھوس لائحہ عمل طے کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :