قائد اعظم یونیورسٹی آپریشن کا فیصلہ، وفاقی حکومت نے اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کیلئے آمرانہ طرز حکمرانی پر اتر آئی

ملک میں لسانی بنیادوں پر انتشار پھیلانے والوں کو تقویت ملے گی قائد اعظم یونیورسٹی میں آپریشن اور صورتحال کے حوالے سے کوئی بات نہیں ،ترجمان وزارت داخلہ

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) قائد اعظم یونیورسٹی آپربشن کا فیصلہ،وفاقی حکومت نے اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کیلئے آمرانہ طرز حکمرانی پر اتر آئی جس سے پاکستان میں لسانی بنیادوں پر انتشار پھیلانے والوں کو تقویت ملے گی۔

(جاری ہے)

قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت لسانی بنیادوں پر لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ایسے عناصر کو بیرون ممالک سے فنڈنگ دی جاتی یہ اور ان مین قائد اعظم یونیورسٹی کے افسران اور نچلے سکیل کے ملازمین بھی ملوث ہیں اور یونیورسٹی میں ہونے والے فسادات کے بعد پولیس افسران نے روزنامہ جناح کی اشاعت کے بعد رپورٹ طلب کی اور پولیس کی جانب سے آپریشن کیا گیا اور شرپسند عناصر جن کے خلاف مقدمات بھی درج ہیں نے ریاست کے سامنے ہتھیار اٹھا لیے ہین اس حوالے سے ذمہ دار ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس افسران کی جانب سے یونیورسٹی کی اصل رپورٹ نہیں بنائی گئی جے آئی ٹی اور پانامہ کیس احتساب عدالت میں ڈیوٹیاں اور آئے روز میٹنگ سے ستائے افسران اور اہلکاروں نے جلد بازی میں رپورٹ بھیج دی واضح رہے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان وک بھی پولیس افسران لائٹ اور کالے شیشوں کے حوالے سے غلط لیٹر دیا جس کے بارے میں بعد ازاں انکشاف ہوا تھا کہ محرر کے بعد کسی افسر نے اس لیٹر کو پڑھنے کی زحمت نہیں کی اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں طلبہ کے ایک دوسرے کے خلاف ہتھیار اٹھانے کے بعد ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھا لیے ہیں اور ریڈ زون اور سفارت خانوں کے ساتھ حساس ترین جگہ پر واقع قائد اعظم یونیورسٹی میں لسانی بنیادوں پر قوم کو لڑانے والے پہنچے گا وفاقی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اس حوالے سے ترجمان وزارت داخلہ نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کے علم میں قائد اعظم یونیورسٹی میں آپریشن اور صورتحال کے حوالے سے کوئی بات نہیں وفاقی حکومت کی نااہلی اور آپریشن کے فیصلے پر گفتگو کرنے سے گریز کرتے ہوئے ترجمان وزارت داخلہ یاسر شکیل کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔