عالمی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت، غیر ملکی سفیروں پر لاکھوں ڈالرز خرچ کر کے بھی پاکستان نے نیپال اور قطر سے کم ووٹ لیے

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن بننے کیلئے غیر ملکی سفیر وں پر لاکھوں ڈالرز خرچ کرکے بھی پاکستان نے نیپال اور قطر سے کم ووٹ لیے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا دعویٰ حقائق کے برعکس ہے کہ پاکستان اقوآم متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مخالفت کے باوجود دو تہائی اکثریت سے رکن بنا۔

(جاری ہے)

جبکہ اصل حقائق یہ ہیں کہ پاکستان نے ترقی پذیر ملک نیپال اور اقتصادی پابندیوں کا شکار ملک قطر سے بھی کم ووٹ حاصل کئے ۔ نیپال نے 166 قطر نے 155 ، پاکستان ن نے 151 اور افغانستان 130 ووٹ جبکہ نجی ٹی وی نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ پاکستان حکومت نے ووٹ حاصل کرنے کیلئے غیر ملکی سفیروں کو دی گئی دعوتوں اور تحفے تحائف پر ملین ڈالرز خرچ کیے اس کے باوجود بھی پاکستان رکن بننے والے مملک میں تیسرے نمبر پر رہا۔

متعلقہ عنوان :