سی ڈی اے اسلام آبادشہر کو دنیا کے خوبصورت ترین شہروں کی فہرست میں منفرد حیثیت دلانے کے لئے سرگرمِ عمل ہے، میئر شیخ انصر عزیز

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:07

سی ڈی اے اسلام آبادشہر کو دنیا کے خوبصورت ترین شہروں کی فہرست میں منفرد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) سی ڈی اے کی پہلی ذمہ شہر کی ترقی اور منصوبہ بندی ہے۔ سی ڈی اے اسلام آبادشہر کو دنیا کے خوبصورت ترین اور ترقی یافتہ شہروں کی فہرست میں منفرد حیثیت دلانے ، اس منفرد حیثیت کو قائم رکھنے اور اضافہ کے لیے مزید منصوبہ بندی اور ترقیاتی منصوبوں پر سرگرمِ عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا ۔

اجلاس میں سیکٹر ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ماہ ستمبر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ادارے کے متعلقہ سینئر افسران بھی موجود تھے۔ سی ڈی اے اپنے ماہر اور تجربہ کار عملہ کے ساتھ شہر میں ترقیاتی منصوبوں پر سر گرمِ عمل ہے ،میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے اجلاس کے دوران مزید کہا۔

(جاری ہے)

اجلاس کو ماہِ ستمبر کے دوران کارکردگی سے متعلقہ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سیکٹر ڈویلپمنٹ ڈویژنII- کے جاری منصوبوں میں سیکٹر D-12 کے ترقیاتی منصوبہ پر متذکرہ بالا دورانیہ میں تقریباً95 فی صد کام مکمل کیا گیا جبکہ سٹریٹس، ٹریفک روڈ سائن بورڈ کا پایہ تکمیل تک پہنچنے کے بعد اکائونٹس تکمیل کے مراحل میں تھا۔

مرکز D-12 میں ترقیاتی کاموں کے منصوبوں جن میں پارکنگ ایریاء کی تعمیر ، ڈرینج اور واٹر سپلائی نظام کی تعمیر و تنصیب کا کام 57 فیصد تک مکمل کیے جانے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اسی طرح اسلام آباد مین زمین ایکوائر کرنے کے منصوبہ کا جائزہ بھی لیا گیا اور اس میں حائل دشواریوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا جبکہ اس کی تکمیل 35 فیصد تک ہو چکی ہے۔ سیکٹر C-15 کے ترقیاتی منصوبہ سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا فیز I- میں بڑی سڑکوں، سروس روڈوں، پلاٹوں ،ڈرینج سسٹم اور کلورٹس کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :