ہنگو کے دیہاتوں کے ذمہ واجب الادا 20کروڑ روپے کے بجلی بقایاجات میں ریلیف کی منظوری

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:07

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) ممبر قومی اسمبلی اورکزئی ایجنسی ڈاکٹر غازی گلاب جمال اورکزئی کی قیادت میں تحصیل ٹل کے 9یونین کونسلز کے مشران پر مشتمل ایک نمائندہ وفد نے چیف ایگزیکٹیو پیسکو سے خصوصی ملاقات کی۔جس میں پیسکو کے صوبائی حکام اور ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ملاقات میں ممبر قومی اسمبلی جی جی جمال نے ضلع ہنگو تحصیل ٹل کے علاقہ جات ٹل سٹی سمیت ملحقہ علاقہ جات دوآبہ،دیگر علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ،ناروا،ناجائز جرمانوں اووربلنگ دیگر مسائل سے متعلق واپڈا چیف کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے صورتحال سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر تحصیل ٹل کے تین کونسلوں کربوغہ شریف،نریاب طورہ وڑی اور دیگر علاقوں میں گزشتہ 6سال سے بجلی سپلائی کی معطلی اور بجلی سپلائی کی بحالی کا جائزہ لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو واپڈا نے 20کروڑ واپڈا بقایاجات میں80فیصد ریلیف دیکر پیسکو ہنگو کو بقایاتات کی20فی صد رقوم جمع کرانے کی ریکوری کے لئے نا دہندگان کا مکمل ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

اور 80فیصد خصوصی ریلیف پیکج کی فراہمی کی منظوری دی گئی جبکہ ٹل کے بجلی کم وولٹیج کے مسئلہ حل کرانے تحصیل ٹل کے مشان پر مشتمل 10رکن مزاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا گیا جو کہ واپڈا اور عوام کے مابین روابط کو مستحکم کرنے اور تنازعات کے خاتمہ کے لئے کردار ادا کریگی۔مشران نے اس عظیم انسانی خدمت پر چیف ایگزیکٹیو پیسکو اور ایم این اے غازی گلاب جمال کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :