بجلی چوری کے خلاف پیسکو ٹیموں کی کارروائی

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:05

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) چیف ایگزیکٹیوپسکو کی خصوصی ہدایات پر بجلی کے ناجائزاستعمال کے خلاف مہم پورے صوبے میں جاری ہے ․ اس سلسلے میں پسکو مردان 2 ڈویژن کی ٹیموںنے پسکو پولیس کے ساتھ مل کر رستم اوربخشالی سب ڈویژنز کے علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا․ جس کے دوران 6مزید افراد کو ڈائریکٹ کنڈوں کے ذریعے بجلی کے ناجائز استعمال پر موقع پر پکڑ لیا گیا اوران کے خلاف ایف آئی آر درج کروا کر گرفتارکرلیا گیا ہی․جن افراد کو ڈائریکٹ کنڈوں کے استعمال پر گرفتار کیا گیا ہے ان میں ناظم عبدالحمید ولد عمرا خان سکنہ سرخ ڈھیری,سمیع ولد وحیدزمان سکنہ سرخ ڈھیری,عمرسید ولد قریش خان سکنہ رستم,عظیم خان ولد شہزادگل سکنہ رستم, آصف ولد نادرخان سکنہ بخشالی,خرم شہزاد ولد غفران سکنہ بخشالی شامل ہیں․

متعلقہ عنوان :