ملک پل صراط پر چل رہا ہے ۔قومی ادارئوں کے درمیان چپقلش خطرناک رخ اختیار کر سکتی ہے،جاوید انتظار

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء)پاکستان تحریک انصاف فیڈرل کیپٹل اسلام آباد کے بانی جنرل سیکرٹری جاوید انتظار نے کہا ہے کہ ملک پل صراط پر چل رہا ہے ۔

(جاری ہے)

قومی ادارئوں کے درمیان چپقلش خطرناک رخ اختیار کر سکتی ہے ،تنقید برائے تنقید کی سیاست جمہوریت کے لیے زہر قاتل ہے ،عام آدمی کا ابتر معیار زندگی ملکی معیشت کا آئینہ دار ہے ،پاکستان اور پاکستانیت کی سوچ ریاست کی کامیابی کی کنجی ہے ۔

وہ بدھ کو یوسی 31کے بلدیاتی نمائندوں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ جاوید انتظار نے کہا کہ ملک میں سینکڑوں جماعتیں قیادت کی فقدان کی نشانی ہیں ۔جسکی وجہ سے قومی نظریاتی اساس اور سوچ کا شیرازہ بکھر رہا ہے ۔غالب اکثریتی غریب ومتوسط طبقہ اپنے اندر سے قیادت سامنے لائے ۔