کھوکھلے نعروں سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوتے، آئندہ الیکشن تبدیلی والوں کیلئے عوامی احتساب ہوگا،ملک سجاد

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 34 اسلام آبادسے چیئرمین ملک سجا د نے کہاہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں ٹانگ اڑانے والوں نے جو ملک اور قوم کانقصان کیاہے اس کاازالہ برسوں تک نہیں ہو سکے گا،پاکستان میں پاکستان مخالفوں کی کمی نہیں اس امراء کی نشاندہی پاکستان کی ہسٹری بتا رہی ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کو ہمیشہ مقدم رکھاہے،مفاد عامہ کے منصوبوں کی مخالفت عام آدمی کی ترقی اور خوشحالی کی مکالفت ہے اور پاکستان کے باشعور عوام ترقی کے مخالفین کو پہچان چکی ہے اگر پاکستا ن کامخلص لیڈر ہے تو صرف میاں نوازشریف ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) ہمیشہ عوام کی امنگوں پر پوری اُتری ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ورثہ میں ملنے والے دہشتگردی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ جیسے مسائل پر کافی حد تک قابو پالیا ہے،آئندہ سال لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیاجائے گا اورآئندچندسالوں میں پاکستان فاضل بجلی پیدا کرنے والے ملکوں میں شمار ہوگا، تاہم حکومت نے 25000میگاواٹ تک بجلی پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری بیان میں ملک سجاد نے مزیدکہاکہ عوام لوڈشیڈنگ،مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کے خاتمہ کیلئے مسلم لیگ(ن) کے ساتھ ہیں،پاکستان مسلم لیگ(ن) نے اپنے دور اقتدار میں عوام کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسراٹھا نہ رکھی ہے،حکومت ملک کوتعمیر وترقی کی راہ پرگامزن اور اندھروں سے پاک کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ کھوکھلے نعروں سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوتے،نعرے نہیں عملی خدمت کرکے عوام کورزلٹ دینگے،ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والا سازشی ٹولہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی نامراد رہے گا،عوام تمام سازشی عناصر اور ٹولوں کو مسترد کرکے صرف مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دیں گے کیونکہ مسلم لیگ(ن) نے الیکشن میں کئے اپنے تمام وعدے پورے کئے ہیں،آئندہ الیکشن تبدیلی والوں کیلئے عوامی احتساب ہوگا۔

مسلم لیگی رہنماملک سجادنے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اب جلدی الیکشن کروانے کا مطالبہ کردیا ،ناکامی پر اپوزیشن لیڈر کا واویلا شروع کرنے پر سیاسی جماعتوں سے تعاون نہ ملنے پر اب سڑکوں پر ڈانس پارٹی کا پروگرام شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :