اسلام آ باد، پولیس کی بڑ ی کا رروائیاں ، خا تو ن منشیات سمگلرسمیت 3ملزمان گرفتار

8کلو سے زائد منشیات ، 03مسروقہ کا ریں ، ایک مو ٹر سائیکل بر آمد کردیا گیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:10

اسلام آ باد، پولیس کی بڑ ی کا رروائیاں ، خا تو ن منشیات  سمگلرسمیت 3ملزمان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) اسلام آ باد انڈ سٹر یل ایر یا زون پولیس کی بڑ ی کا رروائیاں ،ایک خا تو ن چر س سمگلرسمیت تین ملزمان گرفتار ،8کلو 250گر ام چر س، 03مسروقہ کا ریں ، ایک عدد مو ٹر سائیکل بر آمد ، ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی، منشیا ت فروشی اور جر ا ئم پیشہ عنا صر کے خلاف جا ری مہم کو مز ید مو ثر بنا یا جا ئے ، پولیس ٹیموں میں شامل افسران وجو انوں کو تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی ۔

تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے منشیا ت فروشی اور دیگر جر ائم میں ملو ث ملزمان کے خلاف کر یک ڈائو ن تیز کرنے کے احکا ما ت جا ری کیے۔

(جاری ہے)

ان احکاما ت کی روشنی میں ایس پی انڈ سٹر یل ایر یا لیا قت حیا ت نیار ی نے ڈی ایس پی محمد حسین لا سی کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ نو ن انسپکٹر عا بد اکر ام، محمد ممتا ز سب انسپکٹر معہ دیگر ملازمان نے دوران سپیشل چیکنگ مو ٹر وے بس سٹا پ سے چرس سمگلنگ میں ملو ث ایک عورت سمیت دو ملزمان گرفتار کر لیا۔

ملزمان میں ملزمہ مسما ة نیاز پر وین زوجہ نذیر احمد سکنہ تحصیل کھا ریا ں ضلع گجر ات سے 8کلو گر ام چرس بر آمد جبکہ ایک کا رروائی کے دوران سپیشل چیکنگ بھڈا نہ لنک روڈ سے ملزم آ ذاد خا ن سے 250 گر ام چرس بر آمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ، مزید تفتیش جاری ہے، اسی طر ح تھا نہ سبز ی منڈ ی پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر ارشد، سب انسپکٹر عبد الستا ر ،اے ایس آئی عدیل شوکت معہ پولیس ٹیم نے کا ر و مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملوث ملزم ارسلان بھٹی سکنہ گلزار قائد راولپنڈی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے تین مسروقہ کا ریں خیبر کا ر رجسٹر یشن نمبر V-5461-SINDH، کر ولا کا ر رجسٹر یشن نمبر IDA-490,، خیبر کا ر رجسٹر یشن نمبر LXB-2080اور ایک عدد مو ٹر سائیکل رجسٹر یشن نمبرRIL-2558 بر آمد کرلیا۔

تینو ں گا ڑ یا ں تھا نہ سبز ی منڈی کی حدود سے چوری شدہ ہیں جبکہ مو ٹر سائیکل تھا نہ رمنا کی حدود سے چوری ہو نا پا یا گیا جن کے متعلق تھا نہ سبز ی منڈی اور تھانہ رمنا میں مقدما ت درج ہیں ، ایس ایس پی اسلام آ باد نے تما م پولیس افسران کو ہدا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروش جو بچو ں کے مستقبل اور معا شرے کا امن تباہ کر نے پر تلے ہیں ان کے خلاف بلا تا خیر سخت کا رروائی کی جا ئے اور ان کے سا تھ آ ہنی ہا تھو ں سے نمٹا جا ئے ، ایسے افراد کسی قسم کی رعا ئت کے مستحق نہ ہیں ،انہو ں نے کہا کہ جب کبھی منشیا ت فروشی کے متعلق کو ئی اطلا ع ملے تو فوری ایکشن لیا جا ئے ۔

انہو ں نے تھا نہ سبز ی منڈ ی اور تھا نہ نو ن پولیس کی اعلیٰ کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے پولیس ٹیموں میں شامل افسران وجو انوں کو تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے، ایس ایس پی ساجد کیانی نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں اگر آپ کے اردگرد منشیات فروش ،جوائ باز یا دیگر مشکوک افراد کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوں تو فوری ایس ایس پی آپریشنز کے سوشل میڈیا سیل کو اطلاع دیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :