دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق ڈرائیونگ سکھائی جارہی ہے،ڈی پی او

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:10

لیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء)ڈی پی او لیہ کیپٹن(ر)محمد علی ضیاء نے کہا ہے کہ منفرد اور جدیدطرز پر مبنی ڈرائیونگ سکول میں ٹریننگ سیشن جاری ہے جس میں ملٹی میڈیا کے ذریعے لیکچراوردور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق ڈرائیونگ سکھائی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس لائن لیہ میں قائم کیے گئے منفرد اور جدید طرز پر مبنی ڈرائیونگ سکول میں ٹریننگ سیشن جاری ہے جہاں پر ماہر انسٹرکٹر کی زیر نگرانی شرکاء کورس کو ملٹی میڈیا کے ذریعے لیکچرز اور پریکٹیکل ٹریننگ دی جارہی ہے ڈی پی او نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے حادثات کی آئے روز بڑھتی شرح کے پیش نظر ڈرائیونگ سکول کا قیام وقت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق ڈرائیونگ سکھائی جارہی ہے اور ٹریفک قوانین کے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے ملٹی میڈیا کے ذریعے لیکچردیے جارہے ہیں