ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل لیہ کا معائنہ،پانچ حوالاتی رہا کرنے کاحکم

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:10

لیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لیہ رائے محمد یٰسین شاہین نے ڈسٹرکٹ جیل لیہ کا معائنہ کیااور ہسپتال ،بارکس ونو عمر وارڈ کاجائزہ لیا جس میں صفائی کے بہتر انتظامات کو سراہااور سکیورٹی کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

(جاری ہے)

دوران معائنہ معمولی جرائم میں ملوث 5حوالاتی رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل محمد فیروز کلیار ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رسول بخش کلاچی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کاشف رسول خالدہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :