نوازشریف زرعی یونیورسٹی میں چائنیز لینگویج کورس کا دوبارہ اجرا،دورانیہ دوماہ ہوگا

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:03

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں شعبہ کانٹی نیئو نگ ایجوکیشن کی جانب سے عوام کی چائنیز لینگویج کورس میں دلچسپی اور اس کی مقبولیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کورس دوبارہ شروع کروایا جا رہا ہے ۔کورس کا دورانیہ 02 ماہ ہے جبکہ مکمل کورس کی فیس صرف 2500/- روپے ہے۔

(جاری ہے)

سی پیک کی افادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ کورس طلباء و طالبات کیلئے مستقبل میں روزگار کے اعلی مواقع پیدا کرے گا ۔

شارٹ کورس میںداخلہ لینے کیلئے طالب علم کا میٹرک پاس ہونا ضروری ہے جبکہ عمر 18سال اور شناختی کارڈ یا بے فارم کا ہونا لازمی ہے ۔ داخلہ فارم یونیورسٹی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر 2017 بروزجمعہ ہے ۔ مزید معلومات اور داخلہ لینے کیلئے طلباء و طالبات محمد نواز شریف زرعی یونیوسٹی ملتان کے شعبہ کانٹی نیئو نگ ایجوکیشن سے رابطہ نمبر 061-9201679 پر کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :