فیڈربس روٹس پر تجاوزات کا فی الفور خاتمہ کیا جائے، شاہد محمودانصاری

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:03

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء)سول سوسائٹی فورم کے رہنما شاہد محمود انصاری نے کہا ہے کہ ملتان میں فیڈر بس سروس کے آغاز سے قبل سڑکوں کی کشادگی اور تجاوزات کا خاتمہ بے حد ضروری تھا لیکن بس سروس کا آغاز کردیا گیاجس کی وجہ سے شہر بھر کی گنجان آبادی والے چوک اور سڑکیں گھمبیر ٹریفک مسائل میں گھر چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

لہٰذا ہمارا کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اور میئر ملتان سے مطالبہ ہے کہ شہریوں کی سہولت کیلئے جس فیڈر بس سروس کا آغاز کیا گیا ہے ان روٹس پر تجاوزات کا فی الفور خاتمہ کیا جائے اور سڑکوں کی کشادگی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔

اس موقع پر عابدہ حسین بخاری ،ورنگزیب خان بلوچ، محمد ابراہیم خان ، خالد چٹھہ ، امیر نواز ملک ، مطلوب حسین بخاری ، رانا عارف اور وقاص قریشی بھی موجودتھے۔