کپاس کی چنائی میں تیزی،59لاکھ سے زائد گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں پہنچ گئی

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:03

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء)کپاس کی چنائی میں تیزی آنے پر ملک بھر کی جیننگ فیکٹریوں میں 59لاکھ 84ہزار486گانٹھ کپاس پہنچ گئی جوگزشتہ سال کے اسی عرصہ میں فیکٹریوں میں پہنچنے والی کپاس سے 36.79فیصد زائد ہے۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی ای)کے مطابق 15اکتوبر 2017ء تک پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 30لاکھ32ہزار778گانٹھ جبکہ سندھ کی فیکٹریوں میں 29لاکھ 51ہزار708گانٹھ کپاس پہنچی۔

(جاری ہے)

پنجاب میں گزشتہ سال کے اسی عرصے میں( 15اکتوبر2016ء تک)19لاکھ 57ہزار961گانٹھ جبکہ سندھ میں 43لاکھ 74ہزار982گانٹھ کپاس پہنچی تھی ۔پنجاب میں کپاس کی پیداوار میں 15اکتوبر 2017تک اضافہ 54.89فیصد جبکہ سندھ میں اضافہ کی شرح22.12فیصدر یکارڈ کیاگیا ہے۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی )نے ابھی تک کپاس کی خریداری شروع نہیں کی جبکہ برآمدکنندگان نے 15اکتوبر 2017ء تک ایک لاکھ 80ہزار 602گانٹھیں روئی کی خریداری کی۔پی سی جی اے کے مطابق ملک بھر میں 15اکتوبر 2017ء غیرفروخت شدہ 15لاکھ71ہزاز547گانٹھیں روئی کی دستیاب ہیں جبکہ جننگ فیکٹریوں میں تقریباً 20لاکھ گانٹھوں کے برابر کپاس ہر 15روز میں پہنچ رہی ہے۔