ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا فٹنس کلب و فری ڈسپنسری سول کورٹس کا افتتاح

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:03

پاکپتن۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاجی محمد اسلم نے سینئر سول جج ایڈمن شکیل احمد کے ہمراہ فٹنس کلب اور فری ڈسپنسری سول کورٹس پاکپتن کا افتتاح کردیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاجی محمد اسلم نے کہا کہ فٹنس کلب کے قیام کا مقصد ڈسٹرکٹ جوڈیشری پاکپتن میں ججز صاحبان کو چست و توانا رکھنا ہے، فٹس کلب سول کورٹس کی افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل و سول ججز صاحبان اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر سول جج جوڈیشل خلیل احمد عاصم اورسینئر سول جج گارڈین عاطف بن سعید نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ، تمام ججز صاحبان نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔