پاکپتن، فرائض میں غفلت پر سب انسپکٹر سمیت دس پولیس اہلکار معطل

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:03

پاکپتن۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) ناقص گشت و فرائض میں غفلت برتنے پر سب انسپکٹر سمیت دس پولیس اہلکار معطل، امن وامان کی بحالی تمام افسروں و ملازمین کی ذمہ داری ہے، افسران و ملازمین ڈیوٹی کو فرض اور خدمت سمجھ کر کریں، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، تفصیل کے مطابق ڈی پی او پاکپتن نے رات گئے کلیانہ اور مظفر آباد میںسرچ آپریشن کی نگرانی کی، پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران گاڑیوں اور افراد کی جامعہ تلاشی لی ، علاوہ ازیں ڈی پی او پاکپتن نے انچارج پٹرولنگ پولیس چوک جمال ظہور ظہور احمد اور اے ایس آئی سہیل برکت سمیت چھ اہلکار جبکہ انچارج پولیس لائن سب انسپکٹر عمران سمیت چار پولیس اہلکاروںکو ناقص گشت پر معطل کر دیا جبکہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے شراب برآمد کرنے پر ایلیٹ فورس کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا، انہوں نے کہا کہ شہر فرید میں امن وامان کی فضاء قائم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ تمام افسران وملازمین اپنے اپنے علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون کریں اورانصاف کے حصول کیلئے آنیوالے سائلین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں، انہوں نے کہا کہ عوام کو سستا اور فوری انصاف مہیا کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے، فرائض سے غفلت برتنے والے اہلکارکسی رعایت کے مستحق نہیں،انہوں نے کہا کہ جو بھی اس کا مرتکب پایا گیا اسے کڑی سزا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :