پتوکی ،موٹر سائیکل حادثے میں ماں بیٹی جاں بحق

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:03

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) موٹر سائیکل حادثے میں ماں بیٹی جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے رہائشی پرویز اپنی موٹر سائیکل پر پتوکی فوتیدگی پرآ رہا تھا کہ پتوکی بائی پاس پر موٹر سائیکل کے سامنے ٹرک آ گیا اور موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اس کی اہلیہ سدرہ پرویز اور تین سالہ بیٹی مریم پرویززخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ پرویز کو معمولی چوٹیں آ ئی ۔

(جاری ہے)

ماں بیٹی کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی جسے سپرد خاک کے لئے گئے

متعلقہ عنوان :