محنت کشوں کیلئے پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق اقدامات کررہے ہیں,صوبائی وزیر محنت سید ناصر حسین شاہ

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:02

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر محنت سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کہ وہ محنت کشوں کیلئے پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق اقدامات کررہے ہیں اور انہیں تمام تعلیمی طبی اور مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے ترقیاتی پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں،قبل ازیں وزیر ٹرانسپورٹ سیدناصر حسین شاھ نے سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حیدرآباد اوشاق خالد میمن کے ہمراہ سابق ایس آر ٹی سی بس ڈیپو ہیڈ آفس اور دیگر دفاتر کا دورہ بھی کیا ،اس مو قع پر سیکریٹری آر ٹی اے حیدرآباد نے بتایا کہ ایس آرٹی سی کے دفاتر اور کمپلیکس پر نیب اور دیہی ترقی کے دفاتر کرائے پر ہیں جن کی ریکوری کی جاتی ہے جبکہ کمپلیکس پر موبائیل مارکیٹ قائم ہے جسکی ریکوری بھی کی جاتی ہے، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے ہدایت دی کہ ریکوری کو اہداف کے ساتھ حاصل کیے جائیںاور تمام املاک کی تفصیلات روانہ کی جائے تاکہ اس کا جائزہ لیکرفیصلہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :