چاغی،شہید عید محمد نوتیزئی ٹیکوانڈو کلب کا مالک حاجی عبد الستار کشانی ہے ،ملک امان اللہ نوتیزئی

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:02

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) شہید عید محمد نوتیزئی ٹیکوانڈو کلب اور شہید عید محمد اکیڈئمی سول کلب دالبندین میں ٹرینگ سینئٹر قائم ہے اسکے سیاہ سفید کا مالک حاجی عبد الستار کشانی ہے شہید عید محمد نوتیزئی کے صاحبزادہ ملک امان اللہ نوتیزئی نے اپنے تمام برادری کے ساتھ اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے گزشتہ روز ایک الیکشن میں شہید عید محمد نوتیزئی ٹیکوانڈو کلب کا نام استعما ل کیا ہے اور ایک نے شہید عید محمد ٹیکوانڈو کا صدر اور جنرل سیکرٹری اپنے کو ظاہر کرکے ووٹ دیا ہے ہم انھیں بتانا چایتے ہیں شہید عید محمد کے نام کا اتھارٹی لیٹر صرف حاجی عبد الستار کشانی کے پاس ہے اسکے علاوہ کسی نے لائسنس لیا ہے اسے ہم تنبیہ کرنا چایتے ہیں اسے فوری طور پر منسوخ کریں بصورت دیگر حاجی عبد الستار کشانی اسکے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوط رکھتا ہے شہید عید محمد نوتیزئی کا نام صرف حاجی عبد الستار کشانی کو حق حاصل ہے ہم نے انھیں لکھ کر دے دیا ہے کسی اور کے پاس یہ اختیار نہیں ہے وہ نام استعمال کریں ۔

متعلقہ عنوان :