کوئٹہ، یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز پاکستان میں بہترین درس و تدریس کے خدمات سر انجام دے رہی ہے ،جنرمن قونصلر جنرل رینر

بیوٹمز کی تعلیمی صلاحیت اور معیار نے انتہائی متاثر ہوا ہوں بیوٹمز تعلیمی بہتری کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہے، وائس جانسلر احمد فاروق بازئی

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز پاکستان میں بہترین درس و تدریس کے وژن کے ساتھ خدمات سر انجام دے رہی ہے بیوٹمز کی تعلیمی صلاحیت اور معیار نے انتہائی متاثر ہوا ہوں ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات جرمنی کے قونصل جنرل رینر نے وفد کے ہمراہ دورہ بیوٹمز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا وائس جانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے قونصل جنرل رینر کی قیادت میں جرمن وفد کا بیوٹمز پہنچنے پر استقبال کیا۔

(جاری ہے)

وفد نے بیوٹمز کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جبکہ طلباء و اساتذہ اور بیوٹمز کے دیگر عہدے داران سے ملاقات کی جبکہ وائس جانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے بیوٹمزکے تعلیمی اورانتظامی امورپر وفد کوجامع بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ بیوٹمز بلوچستان میں تعلیمی اہداف حاصل کرنے اور مجموعی طور پر تعلیمی بہتری کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہے جبکہ نہ صرف بلوچستان بلکہ دنیا بھر سے طلباء بیوٹمز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور بین الاقوامی طلباء کا بیوٹمز پر اعتماد ہماری کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے جرمن وفد کو بتایا کہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسزبلوچستان کے تعلیمی افق کا وہ درخشاں ستارہ ہے جس کا شمار دنیا بھر کی بہترین جامعات میں ہوتا ہے بیوٹمز کاقیام 5اکتوبر 2002عمل میں آیا جس جا افتتاحاس وقت کے گورنر بلوچستان امیر المک مینگل نے کیا ،2ڈیپارٹمنٹس ،11 اساتذہ ،33اہلکار اور90طلباء سے آغاز کرنے والے بیوٹمز آج 30سے زائد ڈیپارٹمنٹس میں 574اساتذہ کی زیر نگرانی 9197طلباء زیر تعلیم ہیںجبکہ بیوٹمز میں پی ایچ ڈی اساتذہ کی تعداد 82ہے،گزشتہ 15سالوں میں بیوٹمز سے فارغ التحصیل طلباء ملک کے مختلف محکموں اور اداروں اعلی عہدوں سمیت مختلف شعبوں میں فرائض سر انجام دے کر ملک و قوم کی ترقی اور خصوصاً بلوچستان پسماندگی مٹانے میںاہم کردار ادا کر ر ہے ہیں بعد ازیں جرمنی کے قونصل جنرل رینر نے بیوٹمز کے اساتذہ اور طلباء میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ تصویریں بنوائی اور جرمنی کے تعلیمی اداروں اور بیوٹمزمیں روابط بڑھانے کے متعلق رہنمائی فراہم کی جبکہ وائس چانسلر احمد فاروق بازئی نے جرمنی کے قونصل جنرل رینر کو بیوٹمز کی جانب سے یاد گاری شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :